احمد نگر،2؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) چارسال بعدنیندسے بیدارہونے والے سماجی کارکن انا ہزارے نے اپنا انشن ملتوی کر دیا ہے۔انہوں نے یہ فیصلہ مہاراشٹر حکومت میں وزیر گریش مہاجن سے بات چیت کے بعد کیا ہے۔اس سے پہلے انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ لوک پال اور کسان کے مسائل پر بھوک ہڑتال کرنے جا رہے ہیں۔ہفتے بھر اس انشن کا اعلان کرتے وقت انا ہزارے نے کہا تھا کہ بی جے پی کی قیادت والی حکومت لوک پال تحریک کی وجہ سے مرکز کے اقتدار میں آئی اور وہ لوک پال کی تقرری کو لے کر دو اکتوبر سے بھوک ہڑتال شروع کرنے کے اپنے فیصلے پر اٹل ہیں۔ہزارے نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر الزام لگایا کہ گزشتہ چار سال میں حکومت ٹال مٹول کا رویہ اپناتی رہی اور لوک پال یا لوک آیکت کی تقرری نہیں کی۔ہزارے نے لکھاکہ لوک پال اور لوک آیکت کی تقرری کیلئے 16 اگست، 2011 کو پورا ملک سڑکوں پر اتر آیا تھا۔آپ کی حکومت اسی تحریک کی وجہ سے اقتدار میں آئی۔انہوں نے کہاکہ چار سال گزر گئے لیکن حکومت کسی نہ کسی وجہ سے لوک پال اور لوک آیکت کی تقرری ٹالتی رہی۔اس کے ساتھ ہی ہزارے نے اعلان کیا تھا کہ وہ گاندھی جینتی کے موقع پر دو اکتوبر سے رالے گن سدھی میں بھوک ہڑتال پر بیٹھیں گے۔انہوں نے جمعہ کوکہا کہ کسانوں کو ان کی پیداوار کی مناسب قیمت نہیں مل رہی ہے، جس کی وجہ سے کسان خودکشی کر رہے ہیں۔